کیرالہ ( نیٹ نیوز)
2016 میں کیرلہ سے تعلق رکھنے والی ایک 18 سالہ لڑکی ” شریا سدنا گوڑا” ایک بس حادثے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئیں ۔
پھر 2018 میں ہندوستانی سرجنز کی ایک ٹیم نے ایک تازہ فوت شدہ 20 سالہ سٹوڈنٹ سچِن کے دونوں بازوؤں کو ایک 13 گھنٹے طویل سرجری کے زریعے شریا کے جسم پر ٹرانسپلانٹ کردیا ۔۔۔ یہ سرجری کامیاب رہی اور چند ماہ میں شریا اپنے نئے بازوؤں کو بالکل اس طرح استعمال کرنے کے قابل ہوگئی کہ جیسے حادثے سے قبل تھے۔سچن کے بازوؤں کا رنگ سیاہ وہ کھردرے اور سائز میں شریا کے بازوؤں کی نسبت موٹے تھے ۔
تاہم ۔۔۔ ایک سال بعد ان ٹرانسپلانٹ شدہ بازوؤں کا رنگ اور سائز تبدیل ہوکر شریا کے باقی جسم کی مانند ہوگیا اور اب دیکھ کر اندازہ کر پانا محال ہے کہ شریا کے بازو ٹرانسپلانٹ شدہ ہیں ۔