اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)یکم دسمبر سے پٹرول 21 روپے اور ڈیزل 13 روپے سستا ہونے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی، فی بیرل قیمت 76 ڈالرز کی سطح تک گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل اورگیس کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں دسمبر کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے
۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 83 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گئی ہیں
،گیس کی قیمت بھی 7 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاکستان کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی مد میں کسی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا،
لیکن اب پاکستان میں بھی یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔