لالہ موسی ( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم کے مشیر چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی راستہ اختیار کیے بغیر عمران خان کو الیکشن کی تاریخ نہیں مل سکتی ، عمران خان کس قانون کے تحت فوج پر حکومت کو چلتا کرنے کے لیے دباﺅ ڈال رہے ہیں ،مم سلیکشن کی بجائے الیکشن پر یقین رکھتے ہیں ،اب 2018والی موجیں نہیں چلیں گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نواحی موضع پسوال تا چکوڑی بھیلوال تک سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چوہدی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم سلیکشن کی بجائے الیکشن پر یقین رکھتے ہیں اب 2018 والی موجیں نہیں چلیں گی الیکشن کی تاریخ کے لیے خان کو ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے ہونگے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں مفروضوں پر مبنی کیس بنائے ایک وزیر اعظم اس کے بیوی بچوں کو جیل میں ڈالا اور جیلر کو چیخیں سننے کی فرمائشیں کرتا رہا،عدالتوں نے جھوٹے کیسز کو ختم کردیا، اب فوج کو گالی دینے پر قانون حرکت میں آیا تو جمہوریت کو خطرہ ہوگیا ؟۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے چکر میں تحصیل گجرات کو اربوں کے فنڈز جبکہ تحصیل کھاریاں کو محروم رکھا جارہا ہے ،ایم این اے کی تنخواہ وصول کرنے والے جن کی پنجاب میں اپنی حکومت ہے وہ منظور شدہ ترقیاتی کاموں پر ہی کام نہیں کروا سکے۔