کراچی (کرائم رپورٹر)
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے اپنے آفس میں ساوتھ زون کے مختلف یونٹس سے حالیہ عرصے میں ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمان سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرض شناس پولیس ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی بھی معاشرے میں قانون کے عمل داری کا باعث بنتی ہے۔ محکمہ پولیس سے آپ کا رشتہ ھمیشہ کے لیے قائم رہے گا۔۔میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کیلئے کھلے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان کو ریٹائرمنٹ گرانڈ کے چیک تقسیم کیے ۔