کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)
کسٹمز کا پاک افغان بارڈر رخشان ڈویژن میں نوکنڈی کے مقام پر کاروائی
36 کروڑ روپے مالیت کے 67 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سمیت کھاد اور چینی برآمد کیا۔ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلیکٹر انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر
ایڈشنل کلیکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی اسسٹنٹ کلیکٹر شفیع اللہ اور سپرنٹنڈنٹ آصف زمان کے زیر نگرانی کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جنکی تعداد 67 بنتی ہے اسکے علاوہ 2000 کلو گرام چینی اور 13 ہزار کلو گرام کھاد تحویل میں لیے کرنامعلوم اسمگلروں کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تحویل میں لیجانے والی گاڑیوں اور سامان کی مارکیٹ قیمت تقریباً 36 کروڑ روپے بنتی ہے ۔