بیجنگ( نیٹ نیوز )چین میں کرونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ارومچی اور بیجنگ میں حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے باری کی، مظاہرین نے حکومت کی زیرو کووِڈ پالیسی کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے نیشنل ہیلتھ کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت رکھنے والا ملک چین میں گزشتہ روز35کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکٹروں لوگ ارمچی کے سرکاری دفاتر کے باہر جمع ہورہے ہیں اور لاک ڈاﺅن ختم کرو کے نعرے لگائے جارہے ہیں، ایک اور فوٹیج میں درجنوں لوگ شہر کے مشرقی علاقے میں احتجاج کررہے ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں اور حکام کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پلازہ میں لوگ چین کا قومی ترانہ پڑھ رہے ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اٹھو! وہ لوگ جو غلام نہیں بننا چاہتے جبکہ کئی مظاہرین نے لاک ڈان ختم کرنے کے نعرے لگائے۔ارومچی پولیس نے چینی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ویبو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عمارت میں آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق آن لائن افواہیں پھیلانے کے الزام میں ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔