لاڑکانہ (عاشق پٹھان سے) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر کو پاک افواج کے متعلق ٹوئیٹ کرنے پر ضلع لاڑکانہ اور قمبر شھدادکوٹ میں تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں لاڑکانہ پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف شہر کے سول تھانہ پر شہری عبدالوقار احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جبکہ ضلع قمبر شھدادکوٹ کے تھانہ نصیر آباد پر شہری ضمیر حسین اور وارہ تھانہ پر قمرالدین ڈیپر نامی شہری نے مقدمہ درج کروایا تینوں مقدمات کے مدعیوں نے ایف آئی آر میں معقف اختیار کیا ہے کہ 26 نومبر کو اعظم سواتی نے اپنے ٹوئیٹ میں پاک افواج کے حاضر سروس افسران اور ریاست کے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اس تضحیک آمیز ٹوئیٹ سے اداروں میں نفرت پھیلانے کا ماحول پیدا کیا گیا تاہم پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ان الفاظ سے شدید دکھ پہنچا ہے تینوں مدعیوں نے درج مقدمے میں اعظم سواتی کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا، مقدمات میں پی پی سی کی دفعات 505، 501، 504، 500، 153A اور 131 شامل کی گئ ہیں