اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسلے میں اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پیمرا اعلامیے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس معطل کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کو رات دیر گئے اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار کر کے ان کے خلاف سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔