راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاونڈیشن ہیڈ کواٹرزکا دورہ کیا جہاں فوجی فاونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے فوجی فاونڈیشن کے صحت کے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا جس میں مصنوعی اعضائی مرکز اور فاونڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج شامل ہیں۔ بیان کے مطابق آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ نیوایسٹ رج ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ فوجی فاونڈیشن کے زیرانتظام نیوایسٹ رج 40 کلینک اور 146 بستر پر مشتمل ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاونڈیشن کی طبی سہولیات اور کردار پر کا اظہار کیا۔