راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی ) حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی پر10 ہزار پولیس اہلکارتعینات کردیا گیا ،صورتحال کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے اور مارچ سے متعلق راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔حقیقی آزادی مارچ کی سیکورٹی پر10 ہزار پولیس اہلکار تعینات رہے ،انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔ ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کوچاروں اطراف سے رکاوٹیں لگاکرسیل کیا گیا ، واک تھروگیٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت دی گئی ،پنڈال میں داخلے سے قبل شرکا کی جامہ تلاشی لی گئی، عمران خان کے لئے بلٹ پروف لفٹ تیار کی گئی ہے اور متبادل کے طور ریمپ بھی لگایا گیا۔سی پی او،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے جبکہ 10ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک فرائض انجام دے رہے تھے۔ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ ایلیٹ کے 270 سے زائد کمانڈوز سیکیورٹی پر مامور رہے۔جلسہ گاہ اورگردونواح میں ایلیٹ کمانڈوزاورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں کا گشت جاری رہا، 200 سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے جبکہ 100سے زائدمقدمات پرخصوصی پکٹس پرچیکنگ کی جا تی رہی ۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جا تی رہی۔