کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد طارق حسن. سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان اور صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم پہلے آرمی چیف ہونگے جو حافظِ قرآن کے علاوہ ملٹری انٹیلیجنس اور ائی ایس آئی میں رہ چکے ہیں اور اعزازی شمشیر یافتہ ہیں یقین ہے کہ حافظ قرآن آرمی چیف کی قیادت میں دنیا بھر میں پاک فوج کا مورال مزید بلند ہوگا ان رہنماوں نے جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفسں آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ان رہنماوں نے کہا باک افواج و قومی سلامتی اداروں کا ہمیشہ ملک کی ترقی. خوشحالی اور تحفظ و استحکام کے قومی اور مثبت کردار کبھی فراموش نہیں جاسکتا ہے اور اب مستقبل میں بھی نومتخب جنرل اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پاکستان کے کاز کو آ گے بڑھائیں گے