کراچی (بیورو رپورٹ )
تفصیلات کے مطابق
سرکاری اسکولوں کے بعد گوگل نے نجی اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے سٹی اسکول سے معاہدہ کرلیا۔ گوگل ٹیک ویلی کے سربراہ عمر فاروق نے کہا کہ اسکول کے ساتھ معاہدے سے طلبہ کو بچپن سے ہی ٹیکنالوجی نظر آنا شروع ہوگی۔عمر فاروق نے بتایا کہ پروگرام عالمی سطح کا ہے جو کہ اساتذہ کیلیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اس کے زریعے طلبہ جدید طرز کی تعلیم سے روشماس کرانا ھے تاکہ آنے والے وقت سے ھم آہنگ ہوسکیں ۔۔
معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی اسکول کی ریجنل ڈائریکٹر صفیہ قاسم کا کہنا تھا کہ ہمارے اسکول میں ٹیکنالوجی میسر ہے ہم اس معاہدے کے تحت اپنی کلاس میں مہارت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے تصورات سیکھتے ہوئے محفوظ طریقے سے ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کریں گے یہ وقت کی ضرورت ھے مختلف اسکولوں کو گوگل طرز کی تعلیم کی جانب لے جائینگے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکول اور ٹیک ویلی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد اساتذہ اور طالب علموں کو یونیورسل ٹولز سے شناسائی کروانا ھے۔تاکہ دیگر ملکوں میں دی جانے والی معیاری تعلیم کی رسائی مل سکے۔