اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) حکومت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف نامزدگی سے کوئی افسر سپر سیڈ نہیں ہوا ۔ حکومت کی جانب سے جی ایچ کیو کی جانب سے بھجوائی گئی سنیارٹی لسٹ میں موجود پہلے دو افسران کی نامزدگی کی جس سے سنیارٹی لسٹ متاثر نہیں ہوئی ۔