پشاور( نیٹ نیوز ) جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر کے پی تعینات ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا ہے۔چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔