اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کوخط لکھ کر کہا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کےمطابق عمران خان کیساتھ ساتھ عام عوام کی جان کوخطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو لکھے گئے خط میں کہاگیاکہ عمران خان پروزیرآبادمیں حملہ ہوچکاہے،حملے میں ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کسی بھی بنیادپرست نوجوان کی ٹی ایل پی کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کوردنہیں کیاجاسکتا۔ خط میں کہاگیاکہ ٹی ایل پی کے بنیادپرست اورغیرتعلیم یافتہ ممبران کویقین ہے کہ ٹی ایل پی کیخلاف پولیس کریک ڈاو¿ن کے ذمہ دارعمران خان تھے۔ خط میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی کاایم ڈبلیوایم کیساتھ اتحادہے،پس منظرکے مطابق بڑے پیمانے پربم دھماکے،آئی ای ڈی حملے سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔وزارت داخلہ نےلانگ مارچ کے حوالے سے رسک اسسمنٹ کی رپورٹ چاروں صوبوں کوبھجوادی۔ خط میں کہاگیاکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں،خط کی کاپی وزیراعظم آفس کوبھی بھجوادی گئی۔