کراچی ( بیورو رپورٹ ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ، گزشتہ رات کراچی کی سرد رات رہی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں سردیاں آگئی ہیں، گزشتہ رات کراچی کی سرد رات رہی ،درجہ حرارت 16.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔سردار سرفراز نے کہا کہ شہر میں رات گئے خنکی اور دھند بھی رہی،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں رات میں درجہ حرارت کم ہوتا رہے گا۔