کراچی (بیورو رپورٹ ) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے این آر او اور عام معافی کی درخواست آنے والی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخی ناکامی کے بعد عمران بہت جلد فیس سیونگ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے بعد عمران خان 26 تاریخ کا پروگرام ملتوی کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ جعلی لانگ مارچ غیر موثر ہو چکا اور اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی اعتراف کر لیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔