اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم شہباز شریف سے چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے اہم فیصلوں بارے آگاہ کیا ۔ بدھ کو چوہدری شجاعت حسین وزیراعظم ہاﺅس پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کا استقبال کیا ۔وفاقی وزیر چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ بھی چوہدری شجاعت کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کو اہم فیصلوں بارے آگاہ کیا ۔