راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )جنرل ندیم رضا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) نے آج نیول ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔
دوروں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سی این ایس، پاک بحریہ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، سی اے ایس، پی اے ایف سے ملاقات کی۔ سی جے سی ایس سی نے پاک بحریہ اور پی اے ایف کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کی بحری اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔
نیول اور ایئر چیف نے سبکدوش ہونے والے CJCSC کا سہ فریقی خدمات کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔