اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ 26 نومبرکو پنڈی سےاسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیرصدارت امن عامہ سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں اسلام آبادسےملحقہ علاقہ میں سیاسی جماعت سےجلسہ ممکنہ خطرات کا تخمینہ لگایا۔اجلاس میں تمام ترسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اکبر ناصرخان نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی قسم کے غیر قانونی عمل کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ 26 نومبرکو پنڈی سےاسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جاسکتا ہے، کوئی بھی سیاسی سرگرمی قانون کے مطابق اور اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ ریڈزون کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات ہوگی، دہشت گردی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جائیں گے۔اکبرناصر خبردار کیا کہ کسی قسم کی قانونی رکاوٹ پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔