اسلام آباد( نیٹ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہباز گل نے کہا کہ مجھ سے آرمی چیف کی تعیناتی پر سوال نہ کریں۔ میں نے اپنے حصے کی مار کھا لی ہے ۔ اللہ کی قسم بہت مارتے ہیں۔ تفصیلات
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کئے جانے والے سوال پر ہاتھ کھڑے کردیئے ۔ صحافی نے پوچھا کہ ملک میں آرمی چیف کے حوالے سے ہیجان مچا ہے۔ تحریک انصاف نے 26 تاریخ کا انتخاب کیوں کیا؟ کیا پی ٹی آئی آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے پریشر ڈالنا چاہتی ہے؟ اس کے جواب میں شہباز گل نے ہاتھ کھڑے کردیئے اور کہا کہ اس کا جواب کسی اور کو دینے دیں یہ سوال مجھ سے مت پوچھیں۔ اللہ کی قسم بہت مارتے ہیں وہ۔ میں نے اپنے حصے کی مار کھالی ہے۔