لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں تعینات پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین نے چارج سنبھالنے کے بعد زائد قیمتیں لینے والے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے شہر کی بڑی مچھلی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہنگی داموں اشیائے کی فروخت اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ آویزان نہ کرنے پر 7 تاجروں پر 20 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل کرکے شہریوں کو مناسب قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی، دریں اثنا لاڑکانہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین کی جانب سے شہر میں ایسی کاروائی پر شہریوں نے ان کے اس اقدامات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔