کراچی( بیورو رپورٹ )
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو سیاست کررہے ہیں پاک افواج و قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف شوشل میڈیا پر مہم چلانے والے را اور موساد کے ایجنٹ و غلام ہیں لیکن انکو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی محب وطن عوام اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے چاہے وہ علماء و مشائخ یا تاجر ہوں اور آج کی پریسں کانفرنسں میں فنکاروں نے بھی پاک فوج و قومی سلامتی کے اداروں کی مکمل حمایت کرکے یہ ثابت کردیا کہ اپنے ملک پاکستان کے خلاف کسی بھی شازش کا حصہ نہیں بنیں گے ایٹمی ملک ہیں اسکی ہر تنصب کی حفاظت پاک فوج اور عوامی قوت سے کرینگے یہ باتیں انہوں نے کراچی پریسں کلب میں معروف فنکاروں اسلم شیخ. زیبا شہناز. محمد افراہیم. محمد علی شیکی. غزالہ جاوید. آفتاب عالم. خالد شیخ. سنی خان لودھی. شہزاد رضا. فیصل ندیم دیگر کے ہمراہ پریسں کانفرنسں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ق لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. قیسں بن منصور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر اسلم شیخ نے کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے پاک فوج لازم و ملزوم ہے زیبا شہناز نے کہا کہ روتے ہوئے کہا کہ ہم سوتے ہیں پاک فوج سرحدوں کی نگہبانی کرتے ہیں پاک فوج پر اپنا دل اور جان بھی نچھاور کردیں اس شہر کے سابق نائب ناظم طارق حسن نے پاکستان و فوج کی حمایت کا بیڑا اٹھایا ہے غزالہ جاوید نے کہا کہ ہماری جان و آن پاک فوج ہے کوئی زر خرید غلام پاکستان اور پاک فوج کو کبھی ختم نہیں کرسکتا آفتاب عالم نے کہا کہ کہ ہم فوج کے بارے میں کیا بات کرینگے پاک فوج کو پوری دنیا جانتی ہے کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے محمد علی شیکی نے کہا کہ پاک فوج سینے پر گولی کھاکر ملک کی حفاظت کرتے ہیں آرٹسٹوں کی سب زیادہ عزت پاک فوج میں ہے فیصل ندیم نے کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں شہزاد رضا نے کہا کہ پچپن سے اب تک پاک فوج کیوجہ ملک و قوم کی پاسداری کی ہے