گھارو( رپورٹ:تنویر آرائیں )حیدرآباد ڈویزن اور کراچی کے نواحی اور دیہی علاقوں میں سماجی فلاحی اور انسانی خدمات میں سرگرم معروف غیر سرکاری ادارے نیشنل الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کا سالانہ بہترین کارکردی ایوارڈ کی تقریب گھاروکے قریب کے قریب نجی ہال میں منعقد کی گئی، پروقار تقریب میں مقامی سیاسی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی امیر حیدر شاہ شیرازی جام احسان خان جوکھیو کے علاوہ معروف سماجی اور خاتون رہنما نازش فاطمہ کے علاوہ ضلع ٹھٹہ سجاول بدین ٹنڈو محمد خان حیدرآباد اور کراچی کے سیاسی سماجی سوشل میڈیا ایکٹوٹ اور اہم شخصیات صحافیوں کے علاوہ شہریوں اور سماجی ورکرز نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر نیشنل الفلاح ویلفییر ٹرسٹ کی جانب سے سیاسی سماجی فلاحی اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات اور ورکرز کو ایوارڈ سے نوازا گیا ، پروگرام کی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا ، اس موقع پر نیشنل الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین محمد علی شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں نیشنل الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی ٹیم میمبرز کا جنہوں نے ہر مشکل وقت میں تنظیم اور میرا ساتھ دیا اور نیشنل الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کافی عرصے سے اندرونی سندھ کے ان پسماندہ علاقوں میں کام کر رہی ہے جہاں کوئی پہنچ نہیں پا رہا تھا انہوں نے کہا میں شکرگزار ہوں ان سب اداروں احباب خدمتگاروں کا جس میں آدھار فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر بھاگچند، اسکائے وے فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی اور جنرل سیکریٹری عرفان شیخ، الواحدی ٹرسٹ کے بانی محمد سمیع الرحمن واحدی، نوشادبیگ، انٹرنیشنل اسلامک چیئریٹیبل آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر عبد الحئی انیس، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کہ عبدالقادر بھائی، حسواایسوسیشن ڈویلپمنٹ کے چیئرمین حاجی غلام علی سیٹار، الاخلاص نیو مسلم ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی شیخ محمد عبداللہ ، تحریک اھلیحدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ عبداللہ غازی، پروفیسر محمد یونس صدیقی صاحب، نوجوان قیادت محترم جام احسان جوکھیو ،سائیں امیر حیدر شاہ شیرازی شیخ راجونی اتحاد کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر عبد الغفار شیخ، خواتین رہنما نازش فاطمہ، سمعہ جاوید، بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں سنئیر صحافیوں حاجی خالد محمود گمھن الطاف شاد، اے ڈی شیخ، ممتاز علی شیخ، غلام علی شیخ، یاسین شیخ، ڈاکٹر امتیاز علی شیخ، ڈاکٹر خادم حسین شیخ، فقیرخیر محمد شیخ، اور سیاسی سماجی رہنماؤں کا جنہوں نے میرے اس چھوٹے سے کارواں میں اپنا قیمتی وقت دیا، محمد علی شیخ نے کہا اس پروگرام کا مقصد دکھی انسانوں کی مدد کرنا، اور انکو مشکل حالات سے باہر نکالنا ہے، محمد علی شیخ نے کہا کے ہم نے گزشتہ بارشوں کی تباہی سے دو چار 3 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، اور 25 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے، اور ہر سال یتیم بچوں اور بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرواتے ہیں، محمد علی شیخ نے کہا کہ 2023 میں بھی 25 جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کرنے جارہےجس میں آپ احبابون کا تعاون چاہیے اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی