کراچی(نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کا بڑانیٹ ورک پکڑلیا اور بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے صدر میں مال کے قریب چھاپہ مارا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم الیکٹرونک ڈیوائسزکی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ملزم الیکٹرونک ڈایوائسز کی اسمگلنگ میں حکومت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچارہا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔یاد رہے ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کراچی،لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار 7 ملزمان مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم ہیں، بزنس فنانس سینٹر میں کمپنی کی آڑ میں کاروبار کیا جارہا تھا جبکہ درآمد برآمد کی آڑ میں کراچی لاہور کوئٹہ میں ملگ گیرکاروبار جاری تھا۔