کوئٹہ( کورٹ رپورٹر )
کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج پنچ کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم عدالت میں پیش ہوا۔ تاہم مقتولین کے والدین نے قصاص ودیت کے تحت ملزم کو معاف کر دیا۔ اور کہا کہ ملزم سے یہ غلطی ہوئی ہے، ہم اسے معاف کرتے ہیں۔ ملزم کو معاف کرنے کے بعد عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ملزم نے جوائنٹ روڈ پر اپنے 3 بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں تین بھائی جاں بحق اور ایک گھریلو ملازم زخمی ہوگیا تھا