لاہور( نمائندہ خصوصی )
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے لیکن تمام خدشات کے باوجود راولپنڈی پہنچوں گا۔
لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اسلام آباد سے راولپنڈی کیوں جا رہا ہے، حکمت عملی جلد سامنے لائیں گے عمران خان نے کہ مجھے پتاہے میرے زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوسکتے لیکن زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونے کا قائل ہوں، سیاسی جماعتیں عوامی حمایت کھوچکی ہیں اس لیےالیکشن سےفرارچاہتی ہیں۔لانگ مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پتا ہے میری جان خطرے میں ہے اور دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے لیکن تمام خدشات کے باوجود راولپنڈی پہنچوں گا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو پنڈی پہنچے کا اعلان کیا ہے۔