اسلام آباد( نیٹ نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔
دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کے قتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے۔
قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزدہوا۔
ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق تسنیم حیدرکاتعلق ضلع گجرات کے علاقے مدینہ سیداں سےہے اور وہ چمے شاہ کے طورپرجاناجاتاہے۔
ذرائع پنجاب پولیس نے بتایاکہ تسنیم حیدر کا ایک بھائی وقارعلی عرف بلے شاہ 2004 میں قتل ہوا تھا، جس کے بعد تسنیم حیدرپاکستان چھوڑکربرطانیہ چلاگیا، تسنیم حیدر کے والدکا نام اکرم شاہ تھا، وہ ہیڈماسٹرتھے انہیں بھی قتل کیاجاچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر اور اس کے خاندان کا کرمنل ریکارڈہے، اس کے دیگر دو بھائی اچھی شہرت کے حامل ہیں، تسنیم حیدرکا تعلق مسلم لیگ ن سے لیکن وہ قابل اعتبارشہرت نہیں رکھتا، اس کے متعلق کہاجاتا ہے پیسوں کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق تسنیم حیدرتھانہ صدرگجرات کی دہشتگردی کی ایف آئی آر 260/4 کی تفتیش میں ملزم ہے۔