خیر پور( نمائندہ خصوصی)
سندھ کے علاقہ خیرپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات, دیرینہ دشمنی کی بنا پر ملزم عبدالرزاق کی جانب سے لیاقت چیمہ نامی شخص کو پہلے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں اسے قریبی نہر میں پھینک کر تیز دھار خنجر کے پے در پے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا . وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعہ کے وقت قریب کھڑے لوگ موبائل میں ویڈیوز بنانے میں مصروف رہے ۔ ملک کے ہر شہر گاؤں میں سندھ میں آدھی درجن پولیس افسران قتل کر دئے جاتے ہیں ۔ لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے ۔ معاشرے میں انسانیت کی قدر و قیمت محض موبائل میں بنائی جانے والی ویڈیوز تک محیط ہو کر رہ گئی ہیں جانوروں سے بھی زیادہ بدتر سلوک انسانی حیوانگی کی زندہ مثال ایک انسان کا قتل ہوتے ہوئے براہ راست دیکھا اور فلمایا جا رہا ہے ۔