لاہور (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر ریلوےز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ توشہ خانے کے کئی قیمتی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ توشہ خانہ کے نہایت قیمتی تحائف کی لوٹ مار چھپانے کیلئے عمران اور انکے چیخے جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں مگربات نہیں بن رہی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی تحائف اونے پونے خریدکربیچے گئے جبکہ متعددتحائف بغیر اندراج غائب کیے گئے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لانگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔