اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پر امن حل احتجاج کی اجازت مل گئی، انتظامیہ نے علی نواز اعوان کی درخواست پر اجازت دے دی۔معاہدے کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریڈ زون میں جانے کی اجازات نہ ہو گی، ریلی کے مقررین کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نفرت انگیز گفتگو نہیں کریں گے، کسی جماعت کا جھنڈا نظر آتش کرنے کی اجازات نہیں ہو گی۔
اسپیکر اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال مروجہ قانون کے مطابق کیا جائے گا، ریلی کے منتظمین شرکاء کی چیکنگ اور اندرونی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے، کسی خطرے کی صورت میں ریلی کے منتظمین انتظامیہ کو معلومات فراہم کرے گی