کراچی( نمائندہ خصوصی)درس وتدریس کے سلسلے میں مصروف جامعہ دارلعلوم کراچی کی بلند اور پروقار شخصیت شیخ الاسلام حضرت مفتی رفیع عثمانی صاحب رح کی رحلت کی خبر پر اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے دیگر زمہ داران مولانا رب نواز حنفی،مولانا تاج محمد حنفی کے ہمراہ گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی صاحب رح ایک عظیم شخصیت تھے،ان کی پوری زندگی درس وتدریس میں گذری،ملک کے مشہور اہل علم حضرات میں ان کا شمار ہوتا تھا،جامعہ دارالعلوم کراچی کی علمی خدمات کا سہرا انہی کو جاتا ہے،ان کے جانے سے اہل علم کے ہاں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوا ہے،جس کا پورا ہونا ناممکن ہے،قیام پاکستان کی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کرنے والی عظیم شخصیت مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب نوراللہ مرقدہ کے ہاں تربیت پانے والوں میں ایک نام حضرت رفیع عثمانی صاحب رح کا بھی ہے،مفتی رفیع عثمانی صاحب رح جامعہ دارالعلوم کراچی کی ایک آن اور شان تھے،انہی سے جامعہ دارالعلوم کراچی کی رونقیں بحال تھیں،جامعہ دارالعلوم کراچی کی تمام تر تدریسی خدمات ان کی زیر نگرانی چلتی تھیں،اہل حق کی نمائندگی انہوں نے ہر زمانے میں کی اور مذہبی تحریکوں کی سرپرستی فرماتے رہے،تاریخ میں ان خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اہلسنت والجماعت پاکستان جامعہ دارالعلوم کراچی کے مہتمم اور عالمی شخصیت مفتی تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ سے ان کے برادر کبیر شیخ الاسلام مفتی رفیع عثمانی صاحب کی جدائی پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے،اور اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن حضرت مفتی رفیع عثمانی صاحب کی دینی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے