دوحہ ( نیٹ نیوز)
قطر عالمی کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔ جس کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی تقریباً 220 ارب ڈالر میں پڑ رہی ہے۔ قطر میں منعقد ہونے والا یہ عالمی کپ کھیلوں کی دنیا کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ ہوگا جو کہ آئندہ اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔قطر کے پاس نامزدگی سے قبل ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے لائق عالمی معیار کا کوئی اسٹیڈیم موجود نہیں تھا لہٰذا سٹیڈیم کی تعمیر پہلا مقصد تھا۔قطر نے عالمی کپ کے 64 میچوں کے لیے 8 سٹیڈیمز بنائے ہیں۔ تمام سٹیڈیم دارالحکومت دوحہ کے 55 کلومیٹر کی حدود کے دائرے میں واقع ہیں جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد کے لیے گنجائش موجود ہے
تمام سٹیڈیم کی تعمیر میں تقریباً 6 سے 10 ارب ڈالر کی لاگت آئی جبکہ بقیہ اخراجات قطر قومی پلان 2030ء پر ہوئے۔ورلڈ کپ کا انعقاد قطر کے وژن 2030ء کا حصہ ہے۔فیفا ورلڈ کپ کو جیتنے والے کو تقریبا سوا دو کروڑ ڈالر بڑی انعامی رقم ملے گی
اس وقت پورے قطر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے عرب ممالک میں ورلڈ کپ کا ہونا یورپ ممالک کی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے