کراچی (بیورو رپورٹ ) صدر تحریک استقلال رحمت خان وردگ نے کہاہےکہ ملک میں ڈیزل پیٹرول کی شدید قلت ہے’ اوگرا کے تمام دعوے غلط ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رحمت خان وردگ نےمزید کہا کہ
پیٹرول ڈیزل حکومت خود منگوائے اور 60% پی ایس او اور 40% نجی کمپنیوں کو دے۔
ڈالر کی کمی ہے تو حکومت خود مال کے بدلے پیٹرولیم مصنوعات منگوائے۔ رحمت خان وردگ کےمطابق جو نجی کمپنیاں ڈیلرز کو ڈیزل پیٹرولیم نہیں دے رہیں’ حکومت اسکے پمپوں کو NOC خود دلوائے۔ رحمت خان وردگ نے کہاہےکہ پی ایس او سمیت پیٹرولیم کمپنیاں مہنگا مال امپورٹ کرکے سستا فروخت کرکے اربوں روپے نقصان کررہی ہیں۔