لاہور( نمائندہ خصوصی )
نومبر پوری دنیا میں ذیابیطس سے آگاہی کا مہینہ ہے۔ایئرپورٹ (AIIAP) انتظامیہ اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری نے طبی کیمپ کا انعقاد کیا مفت بلڈ شوگر اور ہیموگلوبن ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی
ذیابیطس کے انتظام اورکنٹرول کے بارے میں آگاہی سیشن ہوا۔سیشن کا مقصد صحت مند ہیومن ریسورس کا حصول بھی تھا۔ مہمان اسپیکر ڈاکٹر ماریہ سائگول نے بیماری سے بچاؤ بارے بتایا۔ سیشن میں ایئر لائنز، جی ایچ اے کے ملازمین کی شرکت۔سی اے اے کے اہلکاروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہویے آخر میں شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے ائیرپورٹ مینیجر نے ڈاکٹر عیسیٰ لیب، ایچ آر اور میڈیکل ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ سید آفتاب گیلانی نے ذیابیطس کے عالمی دن کی اہمیت اور نیلے رنگ کے دائرے کی علامت کو واضح کیا۔سول ایوی ایشن میں ایسے سیشنز کا مزید انعقاد ہونا چاہیے ، ائرپورٹ منیجر کے مطابق
ایسے سیشنز افرادی قوت کی طبی اہلیت کو یقینی بناتے ہیں۔ تقریب کا اختتام ڈاکٹر فہیم OI/C میڈیکل CAA AIIAP کے اختتامی خطاب کے ساتھ ہوا