کراچی( بیورو رپورٹ)
پاکستان میں اسلام پسندوں کے احتجاج کے بعد جوائے لینڈ فلم کو روکنے کے بعد دوبارہ بیہودہ فلم جوائے لینڈ کو رلیز کرنے کی اجازت دینے پر اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب نے دیگر راہنماؤں مولانا رب نواز حنفی صاحب مولانا تاج محمد حنفی صاحب کے ہمراہ میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیہودگی پرمبنی جوائے لینڈ فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دینا عذاب خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے،پاکستان اسلام پسندوں کو ملک ہے،اور اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے،ملک کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے،موسم برسات میں مسلسل بارشوں نے پہلے ہی ملک کے معاشی نظام کو درہم برہم کردیا ہے،یہ مسلسل بارشیں عذاب الٰہی ہیں،اس کے باوجود ہم جنس پرستی پر مبنی بےہودہ فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کرکے حکمران مزید عذاب الٰہی کو دعوت دینے سے باز رہیں،اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان اسلام پسندوں کا ملک ہے،مسلمان اسلامی تشخص اور تہذیب پر منفی اثرات مرتب کرنے والی ایسی ہر سازش کا راستہ روکیں گئے،بیرونی دباؤ میں آکر حکمرانوں نے اس بےہودہ فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی ہے،حکمران یاد رکھیں یہ بےہودگی سب سے پہلے تمہارے گھروں پر اثرانداز ہوگی،اور تمہارے گھر اور خاندان اس دلدل میں بری طرح پھنس جائیں گئے،لہذا اس کو فی الفور روکا جائےاہلسنت والجماعت پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فحش فلم جوائے لینڈ کو ریلیز ہونے سے روکا جائے تاکہ پاکستان میں رہنے والی اہل اسلام اور نوجوان نسل اس فحش اور بیہودگی فلم کی غلاظت سے محفوظ رہے