کراچی(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات و کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق رہائشی علاقوں میں واقع کھیل کے میدان و ایمیونٹی پلاٹس پر مقامی رہائشیوں کا مشترکہ بنیادی حق ہے اور مقامی رہائشیوں کی اجازت کے بغیر کھیل کے میدان و ایمیونٹی پلاٹس کو کسی دوسرے مقصد میں لانا غیرقانونی و قابل سزا جرم ہے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر کورنگی کی مبینہ نا اہلی و غفلت کے باعث لانڈھی سیکٹر 37/اے میں واقع الفتح گراونڈ میں چربی پگھلانے والی مافیازنے اپنے کڑھا لگا دئیے ہیں جس سے نہ صرف مقامی رہائشیوں کی بنیادی حقوق کو غصب کرلیا گیاہے بلکہ چربی پگھلنے کی وجہ سے پورا علاقہ تعفن و بدبو کا مرکز بن گیا ہے ۔متعلقہ پولیس کی مبینہ سرپرستی میں معین قریشی اور اسکے بھائی مبین قریشی نے سیکٹر 37اے جیسے گنجان آبادی کے حامل رہائشی علاقے کے کھیل کے میدان میں غیرقانونی طور پر چربی پگھلانے کا گھناونا دھندہ ایک عرصے سے شروع کررکھا ہے جسے کوئی بھی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہےمقامی رہائشیوں کابات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الفتح گراونڈ جوکہ ہمارے بچوں کے کھیلنے کودنے و مقامی رہائشیوں کو تفریحی ماحول مہیا کرنے کا واحد ذریعہ تھا اس گراونڈ کو مقامی پولیس کے کرپٹ عناصر نے ہمارے لیے جہنم بنا دیا ہے اور چربی پگھلنے کی بدبو و تعفن کی وجہ سے بچوں سے لیکر بزرگوں تک ہم سب کو جلدی امراض لگ چکی ہیں اور تعفن کی وجہ سے سانس کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں اگر متعلقہ پولیس کو مقامی رہائشی چربی پگھلانے والے مافیاز کے بارے میں کوئی شکایت کرتے ہیں تو معین قریشی اور اسکا بھائی مبین قریشی لانڈھی پولیس کے ہاتھوں اسے جھوٹے مقدمات میں فٹ کروادیتے ہیں پورا رہائشی علاقہ خوف وہراس میں مبتلاء ہے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مقامی لانڈھی پولیس کے اہلکاروں کی وہاں ہر شام سے صبح تک بیٹھک ہوتی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ڈر کے مارے آواز نہیں اٹھارہا ہےسیکٹر 37اے کے عوام کا کہنا تھا کہ یہاں اکثر آبادی اردو بولنے والوں کی ہے سندھ گورنمنٹ کے لگائے گئےڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹر کورنگی قوم پرستی کے تعصب میں بھرے بیٹھے ہیں اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہماری زندگی کو عذاب بنا دیا گیا ہے اور ہمارے کھیل کے میدان ویران کردئیے گئے ہیں اور ہمارے بچوں و رہائشیوں سے انکی بنیادی حقوق زبردستی چھین لیے گئے ہیں
مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ہماری ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب،کمشنر کراچی، ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی،ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر کورنگی سے درخواست ہے کہ الفتح گراونڈ لانڈھی سیکٹر 37اے کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے اور چربی پگھلانے والے مافیاز کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔