کراچی( نمائندہ خصوصی)
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ناروے کے سفیر پر البرٹ الساس کی آمد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر سے ملاقات۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری اور طحہ احمداور سفیر کے سیکریٹری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پرکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ باہمی تعلقات کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اس ضمن میں ناروے کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اور ناروے مل کر عالمی سطح پر بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔