کراچی( نمائندہ خصوصی)
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی سے ایم کیوایم پاکستان آزاد کشمیر کے صدر شاہ فیصل کی مرکز بہادر پر ملاقات۔اس موقع پر صدرشاہ فیصل نے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کو تنظیمی و سیاسی صورتحال اور 27 نومبر کو کشمیر میں ہونے والےبلدیاتی الیکشن کی تیاریوں سے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کشمیر کے بلدیاتی الیکشن کے لیے 10 امیدوار کھڑے کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جیت اتنی مقدر بنیگی اور ہم تمام کارکنان عوام کے تمام مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کشمیر کے صدر صدرشاہ فیصل کی کشمیر میں تنظیمی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج ہمارے حق میں آئے یا نہیں ہمیں عوامی مسائل کو حل کرنے کی اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری،طحٰہ احمد خان، کشمیر کمیٹی کے رکن چوہدری تاریف اور محمد رضوان بھی موجود تھے۔