لاڑکانہ( بیورو رپورٹ)
زیا بیطس کے عالمی دن کے حوالے سے لاڑکانہ میں شوگر کے معروف ڈاکٹر ندیم اختر کورائی اور اسکی ٹیم کی جانب سے شہر میں میونسپل اسکول کے سامنے میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں زیا بیطس کے مرض کے لاحق ہونے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور تکالیف کے خاتمے کے لئے لیکچر دیا گیا اور بڑی تعداد میں آنے والے شوگر کے مریضوں کا مفت علاج کیاگیا کیمپ میں آنے والے مریضوں کو لاحق مرض شوگر بلڈ پریشر کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا نہ صرف معائنہ کیا گیا بلکہ ٹیسٹ بھی مفت کئے گئے میڈیکل کیمپ میں نجی دوا ساز کمپنیز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر ڈاکٹر ندیم کورائی نے مسا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ زیا بیطس کے مرض میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس لئے شوگر کے مریض زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے ایک گھنٹہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کریں اور دوا استعمال کریں تاکہ مرض پر قابو پایا جا سکے