کراچی(نمائندہ خصوصی)
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی – 5 مسافر گرفتار کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی – 5 مسافر گرفتار کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان امیگریشن کلیرنس کے دوران پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔دوران تلاشی ملزمان کے سامان سے ساوتھ افریقہ کے جعلی ویزہ سٹیکر برآمد کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان غیر ملکی پرواز سے سعودی عرب جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں شہاب حیدر، مظہر اقبال، محمد تنزیل، محمد بلال اور محمد رضوان شامل ہیں
گرفتار ملزمان کا تعلق راولپنڈی، مانسہرہ، ہری پور اور گجرات سے ہے۔
ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔