لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ کی ایف آئی آر میں نامزد افراد کے اندراج کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پیر کو سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی وکلاءٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ رٹ پٹیشن تمام صوبوں میں موجود سپریم کورٹ رجسڑیوں میں بھی جمع کروائی جائیں گے، پی ٹی آئی ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی، ایم این ایز صبح دس بجے لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ رجسڑی پہنچیں گے۔ پارٹی کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ اور رجسڑیوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔