انقرہ( نیٹ نیوز)
ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے مشہور تقسیم اسکوائر کے قریب ہوا جہاں دنیا بھر سے سیاح سیر کے لیے آتے ہیں اب تک 5 افراد کے جاں بحق اور 36 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔