لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن اور شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں محکمہ صحت کے ملازمین پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلی نکال کر شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر احسان اللہ ملک، ڈاکٹر سرفراز تونیو، ڈاکٹر سلیم رضا کھوڑو، ڈاکٹر فہد جبران سیال، ڈاکٹر پارس گولو اور دیگر نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات جن میں ہیلتھ رسک الاؤنس، اسپیشل کیڈر، ڈینٹل سیٹیں اور دیگر شامل ہیں، مطالبات سندھ حکومت نے منظور نہ کیے الٹا کراچی میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی تذلیل کی، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتار ڈاکٹروں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر سندھ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی، او ٹی، او پی ڈی اور تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔