لاہور (بیورورپورٹ ) شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا طبی معائنہ کیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خانم اسپتال ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے زمان پارک آ کر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زخموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معالجین کے مطابق عمران خان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے،عمران خان اپنے پاﺅں پر وزن ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔