اسلام آباد ()دبئی میں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے دبئی اسلامی بینک، عجمان بینک، امارات این بی ڈی سمیت کلیدی کمرشل بینکوں کی انتظامیہ نے ملاقات کی۔یہ تمام بینک پاکستان اوروزارت خزانہ سے تجارتی لین دین کے حامل بینکس ہیں۔بینکوں کی انتظامیہ نے موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پراعتماد کااظہارکیا اورحکومت کو مکمل حمایت کایقین دلایا۔وزیرخزانہ نے بینکوں کے انتظامی عہدیداروں کوپاکستان میں کاروبار، تجارت اورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول فراہم کرنے کے ضمن میں حکومت کی جانب سے اٹھائے جانےوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کاروبارمیں آسانیاں اورسرمایہ کاری کافروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔