لاہور ( بیورورپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت اور لاہور میں بلیو لائن انڈر گراﺅنڈپراجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان بلیولائن انڈر گراﺅنڈ پراجیکٹ کے حوالے سے تعاون پر اصولی اتفاق کیاگیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بلیو لائن انڈر گراﺅنڈ پراجیکٹ کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں قصور سے بہاولنگر تک ستلج کوریڈور پراجیکٹ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلیو لائن انڈر گراﺅنڈ پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کے خواہاں ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کا ایک اہم پارٹنر ہے۔میں نے اپنے سابق دور میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے انڈر گراﺅنڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرے منصوبے کو سیاسی تعصب کی نذ رکردیا اور میٹروبس سروس شروع کر کے لاہور شہر کا حسن تباہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت نے ذاتی مفادات کی بنیاد پر ٹرانسپورٹ کے منصوبے بنائے۔لاہو رکو انڈر گراﺅنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی پہلے بھی ضرورت تھی او راب زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں خوشی ہوگی کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک بلیو لائن انڈر گراﺅنڈ پراجیکٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے۔ ہماری حکومت نے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنے کےلئے بلیو لائن پراجیکٹ شروع کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔ےہ منصوبہ لاہور کےلئے اےک سنگ مےل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تھل کینال پراجیکٹ مکمل کرنے کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریںگے۔ پنجاب حکومت اس پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کو سراہتی ہے۔ ہماری حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی وآبادی کاری کے لئے 12ارب روپے کا پیکیج دیا ہے ۔وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک پائی تک نہیں دی۔ہم اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ قصورسے بہاولنگر تک کوریڈور کی تعمیر کے منصوبے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کاخیر مقدم کریں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کہاکہ وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی ترجیحات درست ہیں- ہم پنجاب حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں- پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔