لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں سندھ فرینڈز فورم یو اے ای برانچ کی جانب سے غریب اور نادار افراد کے لیے میونسپل ایمپلائز کالونی پھل روڈ لاڑکانہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ڈاکٹرز ڈاکٹر ارشد سومرو اور لیڈی ڈاکٹر شبانہ چانڈیو نے شرکت کرکے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج جکرکے انہیں مفت ادویات دیں، کیمپ میں خدمات سرانجام دینے والے سماجی رہنماؤں ریاض خان جتوئی، مختیار عباسی، اللہ ورایو بھٹو، شیراز سولنگی اور دیگر کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں مختلف وبائی امراض پھیل گئے ہیں اور غریب اور نادار لوگوں میں یہ اتنی سکت نہیں کہ پرائیویٹ میڈیکل سینٹرز یا ماہر ڈاکٹروں کے پاس جاکر مہنگی فیس ادا کرکے علاج کرواسکیں جن کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے تاکہ غریب مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔