لاڑکانہ(بیورورپورٹ) کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے زیر انتظام دو روزہ آل پاکستان ٹیلنٹ کانٹیسٹ کا انعقاد جمعہ سے کیڈٹ کالیج لاڑکانہ میں ہوا، جس میں تقریر، مضمون نگاری سمیت سکواش اور بیڈ منٹن کے مقابلوں میں میرین اکیڈمی کراچی، ڈویژنل پبلک اسکول فیصل آباد، کیڈٹ کالیجز، آئی بی اے اسکول سکھر، حیدرآباد کے علاوہ سندھ اور پنجاب سے وابستہ 45 اعلی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، تقریب میں طلبہ و طالبات نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال سمیت مختلف موضوعات پر تقریر، مضمون نگاری سمیت اسکواش، بیڈ منٹن کے مقابلوں میں حصہ لیا، تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن فیصل آباد کے عبد الرحمن، دوسری پوزیشن گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی مہک دستی نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پبلک اسکول حیدرآباد کی بسمہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، اسی طرح کیڈٹ کالیج لاڑکانہ اور سانگھڑ کی ٹیموں نے سکواش کے فائنل میں اپنی راہ ہموار کی جبکہ ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد اور کیڈٹ کالیج گھوٹکی بیڈ منٹن کے فائنلز میں پہنچے، تقریب کے مہمان خاص برگیڈیئر ریٹائرڈ عثمان رفیق نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جبکہ پرنسپل کیڈٹ کالج لاڑکانہ برگیڈیئر غلام رضا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ مسلسل محنت اور جدو جہد کی ضرورت ہے، غیر نصابی سرگرمیوں کا مقصد نوجوان طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے