اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سرکاری دستاویز کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد کے اخراجات ہو رہے ہیں، سابق وزیراعظم کی سکیورٹی پر سالانہ 26 کروڑ 31 لاکھ روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں۔
اس حوالے سے دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کو وفاقی حکومت کی جانب سے دستیاب اہلکاروں پر ماہانہ 1 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار کے اخراجات ہو رہے ہیں –